پیپلزپارٹی حکومت کے اعلانات صرف اور صرف ہوائی ہیں زمین پر کوئی عملی کام موجود نہیں،چمن خان

منگل 12 مئی 2026 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سٹی مظفرآباد چمن خان نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی حکومت کا سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا نوٹس لے الیکشن شیڈول اعلان سے قبل عوامی حقوق پر کسی صورت پیپلزپارٹی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے پیپلزپارٹی حکومت کے اعلانات صرف اور صرف ہوائی ہیں زمین پر کوئی عملی کام موجود نہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کے امیدوار دوران الیکشن کمپین عوام الناس کو خوب لارے لپے اور بلند وبانگ ہوائی اعلانات کرنے میں مصروف ہیں اہلیان مظفرآباد ان کے کسی بہکاوے میں آنے والے نہیں ان شاء اللہ مظفرآباد شیر کا گڑھ ہے اور ان شاء اللہ جیت بیرسٹر افتخار گیلانی کا مقدر ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ عوام پیپلزپارٹی حکومت سے پوچھے ان کی حکومت کی کارکردگی کیا ہے وہ کس بنیاد پر پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں اہلیان مظفرآباد سمیت آزاد جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ کو عوامی عدالت میں ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں گے۔ان کا کہنا تھا آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ان شاء اللہ دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔