ان لائن جوا ایپ پروموشن کے الزام میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

جمعرات 14 مئی 2026 17:03

ان لائن جوا ایپ پروموشن کے الزام میں نامزد ملزمان کی  عبوری ضمانت میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) سیشن عدالت نے ان لائن جوا ایپ پروموشن کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد یوٹیوبر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئند سماعت پر این سی سی آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ذولفقار احمد نعیم نے اقرا کنول اور اریب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ جمعرات کو سماعت پر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی ۔ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ چوہدری سلیم پیش ہوئے۔ عدالت نے آئند سماعت پر این سی سی آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں11 جون تک توسیع کردی۔ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف ان لائن جوئے کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :