ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر نے مستقل پاکستان منتقلی کی وجہ بتا دی

بدھ 13 مئی 2026 23:20

ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر نے مستقل پاکستان منتقلی کی وجہ بتا دی
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر اب مستقل طور پر امریکا سے پاکستان منتقل ہو گئے ۔فاران طاہر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری مرحومہ والدہ یاسمین طاہر کو ڈیمنشیا ہو گیا تھا اور وہ صرف ان لوگوں کو یاد کر سکتی تھیں جو ان کے سامنے ہوں، اس لیے میں نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے بتایا کہ اب میری والدہ کا تو انتقال ہو چکا ہے لیکن میرے والد بہت بوڑھے ہیں، میں ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور جب میں مستقل طور پر پاکستان منتقل ہو گیا ہوں تو میں نے یہاں کام بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔