لیبیا کشتی حادثہ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22 سال قید کی سزا

جمعرات 14 مئی 2026 19:58

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز باپ بیٹے کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے 22، 22 سال قید اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 2 بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے لیے ورثا سے 62 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ دونوں نوجوان جون 2023 میں لیبیا کے قریب کشتی الٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔کیس پر سماعت کے بعد ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو سزا سنائی ہے۔