آئی 12 سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کا 97 فیصد کام مکمل ہے،الاٹیز کو قبضہ آئندہ 8 سے 10 ہفتوں میں دے دیا جائے گا، طلال چوہدری

جمعہ 15 مئی 2026 13:14

آئی 12 سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کا 97 فیصد کام مکمل ہے،الاٹیز کو قبضہ آئندہ 8 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2026ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ آئی 12 سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کا 97 فیصد کام مکمل ہے،الاٹیز کو قبضہ آئندہ 8 سے 10 ہفتوں میں دے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نتاشہ دولتانہ اور دیگر کے وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سے آئی 12 سیکٹر میں پلاٹوں کا قبضہ دینے میں غیر معمولی تاخیر سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ آئی 12 سیکٹر میں کافی عرصہ سے ترقیاتی کام ہورہا ہے،اس وقت اس پر 97 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

الاٹیز کو قبضہ دینے کا مرحلہ آئندہ چند ہفتوں میں شروع ہوگا۔نتاشہ دولتانہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مویشی منڈیاں ہمیشہ عید الاضحیٰ پر آبادی سے دور اور جہاں سیکیورٹی مہیا کی جاسکے وہاں عارضی طور پر لگائی جاتی ہیں۔اس سیکٹر میں الاٹیوں کو قبضہ آٹھ سے 10 ماہ میں مل جائے گا۔تاخیر کی مختلف وجوہات میں مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی سمیت دیگر وجوہات شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 5 ہزار سے زائد پلاٹ قبضہ کے لئے تیار ہیں۔