ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق جبکہ پانچ زخمی

جمعہ 15 مئی 2026 14:55

ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق جبکہ پانچ ..
ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) ٹھٹھہ میں میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار کان کن جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ٹھٹھہ میں میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقع کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار کان کن جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ اچانک کان کے اندر مٹی کا بڑا تودہ گرنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی کان کن ملبے تلے دب گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ضیا اللہ، نور محمد، عرفان اللہ اور سائیں داد شامل ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق کان کنوں میں تین کا تعلق سوات جبکہ ایک کا تعلق میٹنگ اسٹیشن کے قریبی علاقے سے بتایا جا رہا ہے ۔حادثے میں پانچ کان کن زخمی بھی ہوئے جن میں محمد حسین، نجیب اللہ، ملک زادہ، نعمت اللہ اور گل حسن شامل ہیں ۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکال کر حیدرآباد منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔