آلودہ پانی غیر معیاری خوراک مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے،ڈاکٹر قندیل قیصر

جمعرات 14 مئی 2026 19:58

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) صاف پانی کا استعمال متوازن غذا صحت مند زندگی کے بنیادی اصول ہیں۔ آلودہ پانی غیر معیاری خوراک مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے، جن سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے، شہری روزمرہ خوراک میں پھل، سبزیاں، دالیں مناسب مقدار میں پانی شامل کریں تاکہ جسمانی قوت مدافعت بہتر ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر قندیل قیصر نے شریفاں بی بی میموریل ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر قندیل قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند عادات اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایک فعال اور بیماریوں سے پاک زندگی گزار سکیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :