جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات

جمعرات 14 مئی 2026 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ضلع کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان، چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی کے علاؤہ ضلع کوئٹہ کے انجینئرز آفیسران بھی موجود تھے۔ انجینئر آفیسران نے اپنی اپنی ڈویژن میں جاری روڈ اور بلڈنگ سیکٹر میں منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے کوالٹی کنٹرول کے حوالے سے تمام آفیسران کو سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جو منصوبہ ہو اس کے لیبارٹری ٹیسٹ کروائیں اور منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اسکے معیار کی جانچ پڑتال کا بغور جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکمے کے حوالے کریں ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ چیف انجینئرز اور ایس ای جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جائزہ لینے خود جائیں ۔

متعلقہ عنوان :