چکوال ، خون کا عطیہ دینا عظیم انسانی خدمت ہے ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 14 مئی 2026 19:50

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے یونیورسٹی آف چکوال میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکت کی۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد نفیس اور جنید کی کاوش سے تھیلیسیمیا اور دیگر ضرورت مند مریضوں کو ہنگامی حالات میں خون کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے مقصد سے کیا گیا۔ کیمپ کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کا عملی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کیمپ کے آرگنائزرز اور طلبہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی خدمت ہے جو قیمتی جانیں بچانے کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا یہ جذبہ معاشرے میں ہمدردی، تعاون اور انسان دوستی کے فروغ کی بہترین مثال ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ اس نیک کاوش میں حصہ لینے والے تمام افراد کو آجر عظیم عطا فرمائے اور انہیں دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق دے۔\378