بجلی صارفین سے 9 روپے فی یونٹ ٹیکس وصولی کا انکشاف

بجلی کے بلوں میں 6 مختلف قسم کے ٹیکس شامل

اتوار 17 مئی 2026 15:40

بجلی صارفین سے 9 روپے فی یونٹ ٹیکس وصولی کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2026ء) بجلی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق فی یونٹ بجلی پر تقریباً 9 روپے تک مختلف ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر چھ مختلف قسم کے ٹیکس شامل کیے گئے ہیں جن میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس نمایاں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ٹیکسز کے ذریعے حکومت سالانہ 900 ارب روپے سے زائد رقم جمع کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :