مولانا فضل الرحمن عارف حبیب گروپ کے چیئر مین سے ملاقات ،پاکستان کے معاشی حالات پر تفصیلی گفتگو

بدامنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی جس سے معیشت مضبوط ہوگی، مولانا فضل الرحمان

اتوار 17 مئی 2026 19:15

مولانا فضل الرحمن عارف حبیب گروپ کے چیئر مین سے ملاقات ،پاکستان کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2026ء) قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن نے پاکستان کے معروف بزنس مین اور عارف حبیب گروپ کے چیئرمین سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے معاشی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔عارف حبیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا ۔کراچی کے معروف تاجر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں پاکستان کے معاشی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ ، خالد تواب، عبدالصمد حبیب، حاجی عثمان غنی، انجینئر ضیا الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو و دیگر بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بدامنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے بجائے مقامی وسائل پر انحصار کیا جائے، ملک کے تاجروں پر اعتماد کیا جائے، اس سے ہم ملک کا قرض اتار سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسلام نے معیشت کا مکمل نظام دیا ہے،اس کو فالو کیا جائے ، سودی نظام کے خاتمے سے ملکی معیشت میں واضح بہتری آئے گی۔انہوںنے کہاکہ 2028 تک سود کا خاتمہ اب آئین بن چکا ہے، اگر عمل نہ ہوا تو آئینی شکنی کی کاروائی ہوگی، جے یو آئی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔