Live Updates

خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی اہمیت اجاگر، امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قراردے دیا

اتوار 17 مئی 2026 15:22

خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی اہمیت اجاگر، امریکہ  نے دہشتگردی کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2026ء) پاکستان کی نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر اہمیت اجاگر،امریکا نےدہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کواہم اورکلیدی شراکت دارقراردے دیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) کےسربراہ ایڈمرل بریڈکوپرنےامریکی سینیٹ کی کمیٹی کوبریفنگ دیتےہوئےکہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کاایک قابل اعتماد شراکت دارہےجوخطےمیں داعش خراسان کیخلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتاہے۔

سربراہ امریکی سینٹکام نے کہا ہے کہ اسلام آبادکیساتھ ہماری مضبوط فوجی شراکت داری کےنتیجےمیں دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ، یہ ٹھوس اورباہمی کامیابیاں پاکستان اور امریکا کی دیرینہ دوستی اورمشترکہ عزم کابراہ راست عکس ہیں ، ہمارےوسطی ایشیائی شراکت داربھی افغان طالبان میں افغانستان سےپنپتی دہشتگردی کے خطرات پرمحتاط نظر رکھےہوئےہیں ۔

(جاری ہے)

سربراہ امریکی سینٹکام نے کہا کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں اورعلاقائی سیکیورٹی خطرات کےباعث افغانستان واشنگٹن کی توجہ کا محور ہے ، افغان سرزمین پردہشتگردوں کی مسلسل موجودگی کےباعث افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں بدستورپہلے نمبرپرہے ۔عالمی ماہرین کے مطابق امریکی کمانڈر کا بیان خطے میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں،آپریشنل مہارت اور سٹریٹجک اہمیت کی ایک اوربین الاقوامی توثیق کا ثبوت ہے۔

ایڈمرل کوپرکےجائزےنےدہشتگردی کیخلاف پاکستان کےکردارکی ساکھ کومضبوط اورقابض افغان طالبان کے زیر اثر پنپنے والی دہشتگردی کے نیٹ ورکس کوبےنقاب کردیاہے ۔عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کوایک اہم انسداددہشتگردی شراکت دارقراردیکرامریکا نےعالمی سطح پردہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ہراول دستےکےکردارکوتسلیم کیاہے ،سینٹکام کا یہ جائزہ پاکستان کےاس دیرینہ موقف کی توثیق کرتا ہےکہ افغان طالبان کےزیراثرافغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں علاقائی امن واستحکام کیلئےمستقل خطرہ ہیں ۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات