حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر 22 مئی کو عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف ملک گیراحتجاج ہوگا ‘ جاوید قصوری
پیر 18 مئی 2026 15:06
(جاری ہے)
موجودہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے مسلسل عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصول کیے جانے کا انکشاف حکومتی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے توانائی کے شعبے کو عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کا ذریعہ بنا لیا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی اور غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کے بلوں میں اس وقت مجموعی طور پر 6 مختلف اقسام کے ٹیکس شامل کیے جا رہے ہیں جن میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس اور دیگر سرچارجز شامل ہیں۔ پہلے ہی بجلی کی بنیادی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، جبکہ اضافی ٹیکسوں نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں کو ٹیکس وصولی کا آسان ذریعہ بنانا عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ ایک طرف صنعتیں مہنگی بجلی کے باعث بند ہو رہی ہیں، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے، جبکہ دوسری جانب حکمران عوام سے مزید ٹیکس وصول کر کے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا بوجھ شہریوں پر منتقل کر رہے ہیں۔حکمران اشرافیہ کی شاہ خرچیاں کم کرنے کے بجائے غریب عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی، بیروزگاری اور ظالمانہ ٹیکسوں سے شدید پریشان ہیں اور حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ملک میں حقیقی تبدیلی، کرپشن سے پاک نظام اور عوام دوست معیشت کے قیام کے لیے حافظ نعیم الرحمان کے دست و بازو بنیں اور احتجاجی تحریک میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف موثر آواز بلند کی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
مریم نواز کی مری میں وین حادثے میں طلبہ کے جھلس کر زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،ناقص صفائی پر قصور،فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ایم ڈی ہٹا دئیے گئے، دیگر پوسٹنگ بھی نہ دینے کا فیصلہ
-
پنجاب کے تمام اضلاع میں کیتھ لیبز اور کارڈیک سینٹرز قائم کیے جائیں گے : مریم نوازشریف
-
ساندہ 18 سالہ ماہم کا قتل، والد اور بھائی گرفتار
-
سڑکوں کی بحالی میں تاخیر صوبائی وزیر بلال یاسین کی برہمی
-
میرسرفرازبگٹی کی ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی
-
وزیراعلی بلوچستان، وزیر ریلوے نے جناح پیپلز ٹرین سروس کا افتتاح کردیا
-
پنجاب حکومت کا سی ٹی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹو ونگ قائم کرنے کا فیصلہ
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی آر پی او دفتر ٹانک میں ٹریفک پولیس شہدا کے لواحقین سے ملاقات
-
مارچ 4 اکتوبر کو بھی نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ خود کو بے اختیار سمجھتے ہیں تو استعفیٰ دیں، گورنر خیبر پختونخوا
-
سینیٹرشیری رحمان کا پاکستان میں 105 گلیشیائی جھیلوں کی برف پگھلنے پر شدید تشویش کا اظہار
-
شیرشاہ میں تیز دھار آلے کے وار سے شخص زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.