قائمقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے موسٹ سینئر وزیر آزاد حکومت میاں عبدالوحید ودیگر وزراء کی ملاقات

بدھ 20 مئی 2026 22:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2026ء) قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے موسٹ سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایواب نے ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس اور آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر قائمقام صدر آزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر اورموسٹ سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایواب کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :