Live Updates

قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 21 مئی 2026 23:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2026ء) قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزیر خزانہ آزاد جموں وکشمیر چوہدری قاسم مجید،ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی،سیکرٹری اسمبلی امجد لطیف عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر قانون سا ز اسمبلی کے مالی معاملات زیر بحث لائے گے اور آزاد جموں وکشمیر قانون سا زاسمبلی سیکرٹریٹ کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر و سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسران کو ہدایت کی کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کفایت شعاری سے کام لیا جائے تاکہ سیکرٹریٹ کے غیر ضروری اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :