قائمقام صدر ریاست سے نو تعینات کوآرڈینیٹر تجوید القرآن ٹرسٹ صاحبزادہ فضل رسول طاہر کی ملاقات

تمام مسالک کو ساتھ لیکر چلنے اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری قائم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،چوہدری لطیف اکبر

جمعہ 22 مئی 2026 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2026ء) قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین تجوید القرآن ٹرسٹ آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے نو تعینات کوارڈینیٹر تجوید القرآن ٹرسٹ صاحبزادہ فضل رسول طاہر کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر نو تعینات کوارڈینیٹر تجوید القرآن ٹرسٹ صاحبزادہ فضل رسول طاہر نے قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر کو آزادکشمیر میں قائم دینی مدارس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اقامتی طلبہ کے وظائف میں اضافہ کیے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پرقائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزادکشمیر میں تمام مسالک کو ساتھ لے کر چلنے اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری قائم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس سلسلے میں قائمقام صدر ریاست آزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے نو تعینات کوارڈینیٹر تجوید القرآن ٹرسٹ صاحبزادہ فضل رسول طاہرکواپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمقام صدر ریاست آزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر اور نو تعینات کوارڈینیٹر تجوید القرآن ٹرسٹ صاحبزادہ فضل رسول طاہرکے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :