خرم نواز گنڈاپور کی ریلوےٹریک پر ہونے والے دھماکے کی مذمت

اتوار 24 مئی 2026 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2026ء) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور معصوم شہریوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں کسی قسم کی رعایت نہیں ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معصوم مسافروں پر حملہ ملک کے امن،استحکام اور قومی یکجہتی پر حملہ ہ، ۔ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔