Live Updates

قطر کی امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بدلے ایران کو 12 ارب ڈالر کی پیشکش کی تردید

منگل 26 مئی 2026 16:52

قطر کی امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بدلے ایران کو 12 ارب ڈالر کی پیشکش کی ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2026ء) قطر نے ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اس نے امریکہ کے ساتھ معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے ایران کو 12 ارب ڈالر کی رقم پیش کی ہے، قطر نے اصرار کیا ہے کہ یہ رپورٹس بالکل بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے تحریر کیا ہے کہ یہ رپورٹس ان فریقین کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں جو اس معاہدے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے کی جانے والی قطر کی سفارتی کوششیں سب کے سامنے اور بالکل واضح ہیں، یہ من گھڑت کہانیاں امن سازی میں ایک قابل اعتماد بین الاقوامی کھلاڑی کے طور پر ریاستِ قطر کی ساکھ کو متاثر کرنے کی محض ایک مایوس کن کوشش ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات