Live Updates

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جواب کے حق کو جائز اور حتمی سمجھتے ہیں، پاسداران انقلاب

منگل 26 مئی 2026 20:20

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2026ء) ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے امریکی افواج کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایف 35 فائٹر جیٹ پر بھی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کر دیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جواب کے حق کو جائز اور حتمی سمجھتے ہیں۔دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ کوئی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کا جواب خطے سے باہر تک پھیلے گا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات