کھوئی رٹہ میں گھوڑا کے مقام پر کاراور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک شخص زخمی

ہفتہ 30 مئی 2026 16:31

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2026ء) کھوئی رٹہ گھوڑا کے مقام پر حادثہ ، حادثہ میں تیز رفتا ر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا مقامی افراد کے مطابق تیز رفتار کار مبینہ طور پر مخالف سمت (رانگ سائیڈ) پر آ گئی اور سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی مقامی افراد نے زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوٹلی ڈی ایچ کیو ہسپتال بھیج دیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ گھوڑا چونگی کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس سے موٹرسائیکل سوا ر محمد شوکت ولد محمد ایوب ساکن سملار دارہ گوڑہ شدید زخمی ہو گئے مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی بھیج دیا گیا مقامی افراد کے مطابق تیز رفتار کار مبینہ طور پر مخالف سمت (رانگ سائیڈ) پر آ گئی اور سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی حادثہ کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے سڑک پر چلنا بھی اب جان کا خطرہ ہے یہ تشویشناک بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :