ی*چناری ،وزیر تعلیم دیوان علی خان کے آبائی حلقہ انتخاب کی یونین کونسل لمنیاں کے گاؤں بانڈی گورسیاں (جبڑی)کی اعوان اور میر برادریوں نے اپنے دیرینہ مسائل حل نہ ہونے پر آنے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 30 مئی 2026 17:55

ح*چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2026ء) وزیر تعلیم دیوان علی خان کے آبائی حلقہ انتخاب کی یونین کونسل لمنیاں کے گاؤں بانڈی گورسیاں (جبڑی)کی اعوان اور میر برادریوں نے اپنے دیرینہ مسائل حل نہ ہونے پر آنے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ اعلان گائوں جبڑی کے عوامی نمائندگان جمیل اعوان، حمید اعوان، سفیر اعوان، محمود اعوان، خورشید اعوان،اقبال میر،مختار میر،یعقوب میرنے گرینڈ عوامی جرگہ میں کیا ،ان کا کہنا ہے کہ ووٹ اس کو دیں گے جو ہمارے مسائل حل کرے گا جن میں الگ پولنگ سٹیشن،روڈ کی تعمیر،پرائمری سکول، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل شامل ہیں،بصورت دیگر پورا علاقہ عام انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرے گا، علاقے میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے، نہ سڑک، نہ ہی تعلیمی ادارہ موجود ہے، عوام نے متعدد بار متعلقہ حکام، سیاسی نمائندوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا مگر کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے،مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ بانڈی گورسیاں (جبڑی)کے عوام مسلسل محرومی کا شکار ہیں، سڑک، سکول دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، اگر فوری طور پر ترقیاتی کام شروع نہ کیے گئے، عوامی مسائل حل نہ ہوئے تو آنے والے انتخابات میں مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری سیاسی نمائندگی کرنے والوں پر ہو گی عائد ہوگی،اہلیان علاقہ نے حکومت آزاد کشمیرکے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے علاقے کو سڑک ، سکول دیا جائے ،روڈ،تعلیمی سہولیات کی بہتری اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔