وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی یوتھ پالیسی 2026 کی اصولی منظوری دے دی
پیر 1 جون 2026 20:41
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے صوبے کے ہر ضلع میں جوان مرکز کا قیام یقینی بنانے اور ان جوان مراکز کو موثر انداز میں چلانے کے لیے مقامی سطح پر با اختیار گورننگ باڈی کی تشکیل کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔
اجلاس کو یوتھ پالیسی کے مختلف پہلووں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یوتھ پالیسی کے تحت اگلے دو سالوں کے دوران نوجوانوں پر 7 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔ یوتھ پالیسی کے چار بنیادی ستون ہیں جن میں تعلیم، روزگار، ماحول اور نوجوانوں کی معاشرتی سرگرمیوں میں شمولیت شامل ہے۔مزید بتایا گیا کہ نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کے لیے سیکنڈری ایجوکیشن کو یونیورسل بنانا اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی یقینی بنانا پالیسی کے اہم اہداف میں شامل ہے۔ نوجوان لڑکیوں کو سکالرشپس و ٹریننگز کی فراہمی، دیہی و ضم اضلاع میں موبائل آوٹ ریچ اور جوان مراکز کا قیام بھی تجویز کیا گیا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ معذور نوجوانوں کیلئے معاون سہولیات، خواجہ سرا نوجوانوں کیلئے روزگار معاونت اور مختلف پروگراموں میں اقلیتی نوجوانوں کیلئے کوٹہ مختص کرنا پالیسی کا حصہ ہیں۔ اسی طرح ٹیکنکل ایجوکیشن کریکولم کو مارکیٹ سے ہم آہنگ کرنا اور ڈیجیٹل سکلز کی تربیت بھی یوتھ پالیسی میں شامل ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مختلف شعبوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع تخلیق کرنا، سرکاری و نجی شعبوں میں یوتھ انٹرن شپ اسکیمیں متعارف کرانا اور انٹرپرینیورشپ سپورٹ فراہم کرنا بھی یوتھ پالیسی کا حصہ ہیں۔اسی طرح صوبائی و اضلاع کی سطح پر یوتھ کونسلز کا قیام اور کمیونٹی سروس کے لیے نوجوان رضاکار گروپ کا قیام بھی تجویز کیا گیا ہے۔ مزید برآں ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، یوتھ فرینڈلی گورننس، یوتھ ہیلتھ و فلاح بھی پالیسی کا حصہ ہیں۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن کو فعال بنانا اور یوتھ ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام بھی پالیسی میں تجویز کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی بجٹ کی تیاریوں میں کوئی خبر اچھی نہیں، حکومت کے معاشی ترقی اور روزگار فراہم کرنے کے اعدادوشمار آپس میں میچ نہیں ہو رہی: مشیر خزانہ مزمل اسلم
-
چیچہ وطنی پولیس و غلہ منڈی کے دو مقابلے ،زخمی حالت میں منشیات سمگلر، ایک ڈاکو گرفتار ،ساڑھے تین کلو چر س برآمد
-
ساہیوال، رنجش پر حجام کا بھائی اور بوڑھے زمیندار کو قتل ،مقدمات درج ،ملزم گرفتار نہ ہو سکے
-
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی یوتھ پالیسی 2026 کی اصولی منظوری دے دی
-
کراچی، خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
-
کراچی سے بینکاک جانے والی پرواز ساڑھے پانچ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار
-
ایم کیو ایم پاکستان کا بہادر آباد دفتر بھی قبضے کی جگہ پر بنا ہوا ہے، جماعت اسلامی
-
فیصل کریم کنڈی اور رانا ثناء اللہ کے درمیان ملاقات ،گندم کی ترسیل پر پابندی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
والدین کی محبت، قربانی اورتربیت مضبوط سماج کی بنیاد ہے،وزیراعلی سندھ
-
نہر میں 2 بچے ڈوب گئے، 6 سالہ بچہ ڈوبنے سے جاں بحق
-
خواجہ سلمان رفیق کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ، حجاج کرام کا پرتپاک استقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.