سعودی عرب کی لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت

منگل 2 جون 2026 11:46

سعودی عرب کی لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) سعودی عرب نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں اسے لبنانی سر زمین پردراندازی اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کے خاتمے اور لبنانی سر زمین پر اسرائیلی جارحیت اور پیش قدمی کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وزارت خارجہ نے لبنان کی خود مختاری کے تحفظ اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق اس کے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بیان میں طائف معاہدے کی پاسداری کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا گیا، جس کے مطابق لبنانی ریاستی اتھارٹی کو اس کے تمام علاقوں میں وسعت دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :