Live Updates

ایران سے مذاکرات میں ناکامی، سینیٹر برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر تنقید

منگل 2 جون 2026 12:14

ایران سے مذاکرات میں ناکامی، سینیٹر برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر تنقید
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مذاکرات ناکامی پر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں پرواہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ جنگ سے فوجیوں کی جانیں خطرے میں پڑسکتی ہیں، غیرقانونی جنگ کے باعث ایندھن مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں افراد پر ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات پڑیں گے، توقع رکھنی چاہیے کہ امریکی صدر ان باتوں کی پرواہ کرے گا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات