لڑائی بہت ہوچکی، اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے، زیلنسکی کا پیوٹن کو خط

یوکرین مذاکرات کے دوران جنگ بندی کے لیے تیار ہے،یوکرینی صدر

جمعہ 5 جون 2026 11:40

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2026ء) یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی ہم منصب پیوٹن کو دوطرفہ ملاقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی بہت ہوچکی، اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی صدر پیوٹن کے نام خط شائع کیا ۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ روسی فوج اس سال ڈونیٹسک کے علاقے پر قبضہ نہیں کر سکے گی، صدر زیلنسکی نے صدر پیوٹن سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین مذاکرات کے دوران جنگ بندی کے لیے تیار ہے، امریکا، روس اور یوکرین جنگ بندی کی نگرانی کرسکتے ہیں۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ اگر روس جنگ بندی کیلئے تیار نہیں ہوگا تو یوکرین لڑنے کیلئے تیار ہے۔یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ختم نہیں کرتے تو آپ کو اپنی ذاتی بقا کیلئے لڑنا پڑے گا۔