ہائی ویز کو مسافروں کے 100 فیصد محفوظ بنایا جائے گا ،ایس پی بہاولپور ریجن

بدھ 10 جون 2026 22:26

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2026ء) شاہراہوں پر مسافروں کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور ریجن جاوید اختر جتوئی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یار خان میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ تاثیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پریس کلب آمد پر صدر پریس کلب راؤ نعمان اسلم، جنرل سیکرٹری سکندر زماں چودھری اور دیگر عہدیداران و ممبران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایس پی پٹرولنگ جاوید اختر جتوئی نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی، مستقبل کے لائحہ عمل اور ہائی ویز پر سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر ڈکیتی، چوری اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور ہائی ویز کو مسافروں کے لیے سو فیصد محفوظ بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دوران سفر کسی بھی ہنگامی صورتحال، حادثے یا گاڑی خراب ہونے کی صورت میں پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 چوبیس گھنٹے فعال ہے، جبکہ پٹرولنگ موبائلز کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ \378

متعلقہ عنوان :