پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا
کراچی میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب، درجہ حرارت 40 ڈگری چھونے کا امکان 12جون تک ہیٹ ویو الرٹ برقرار رہنے کا امکان ہے. پی ڈی ایم اے
میاں محمد ندیم
بدھ 10 جون 2026
18:08
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے شہر میں دن کے ساتھ ساتھ راتیں بھی غیر معمولی طور پر گرم ہونے لگی ہیں اور آئندہ ایک سے دو روز کے دوران گرمی کی شدت میں بتدریج مزید اضافہ متوقع ہے‘شہر میں صبح فجر کے وقت بھی درجہ حرارت 30ڈگری اوپر ریکارڈ کیا جارہا ہے ماہرین کے نزدیک درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی وجہ کنکریٹ کی عمارتوں میں مسلسل اضافہ‘درختوں کی کٹائی‘ بے ہنگم ٹریفک اور گرمی کی شدت سے ایئرکنڈیشنزکا حد سے زیادہ استعمال ہے ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی سائزکے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے جو اے سی چلایا جاتا ہے وہ اس کمرے میں ہونے والی کولنگ کے مقابلے میں دس گنا زیادہ گرمی فضاءمیں چھوڑتا ہے اور گرمیوں کے موسم میں صرف سرکاری دفاتر‘حکومتی عمارات ‘اعلی عدالتوں‘سرکاری رہائش گاہوں اور اسمبلی جیسی عمارتوں میں استعمال ہونے والے ایئرکنڈیشنرزکی تعداد لاکھ سے زیادہ بنتی ہے.
ماہرین کا کہنا ہے دوسرا بڑا عنصر شہر کی سڑکوں پر دوڑتی لاکھوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ہیں یہ بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا ایک بڑا سبب ہیں جبکہ سردیوں میں ان کی وجہ سے سموگ کا عذاب شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے‘ان کے نزدیک قدرت سے قریب میٹریل کو چھوڑکر کنکریٹ کو ہر جگہ استعمال کیا جارہا ہے جسے سورج غروب ہونے کے بعدٹھنڈا ہونے کے لیے آٹھ سے دس گھنٹے درکار ہوتے ہیں ‘گرمیوں میں رات کا دورانیہ مختصرہونے سے جونہی کنکریٹ ٹھنڈا ہونا شروع ہوتا ہے اگلے دن کا سورج نکل کر اسے دوبارہ گرم کرنا شروع کردیتا ہے. انہوں نے کہاکہ شہرمیں پرانی عمارتوں کے اندردرجہ حرارت آٹھ‘دس ڈگری کم ہوتا ہے کیونکہ یہ عمارتیں مٹی ‘لکڑی سمیت ایسے میٹریل سے بنائی گئی ہیں جو فطرت سے قریب ہے‘انہوں نے خیبرپختون خوا‘گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے علاقوں میں بھی کنکریٹ سے عمارتیں تعمیر کرنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ا ن علاقوں میں کنکریٹ کے استعمال پر پابندی عائدکرکے پرانی طرزپر لکڑی‘ پتھروں اور مٹی سے بنی عمارتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ان سیاحتی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی رفتار کو کم کیا جاسکے. ادھر پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 12 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے. پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے اسی طرح ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سرگودھا، جھنگ، خوشاب، میانوالی، نور پور تھل اور ساہیوال بھی شدید گرمی سے متاثر رہیں گے. حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے دھوپ میں غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب اور جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھنے پر زور دیا ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو 1122 کو ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ شہری علاقوں میں امدادی کیمپ، صاف پانی، او آر ایس اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں. انہوں نے خبردار کیا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار بھی بڑھ سکتی ہے دوسری جانب کراچی میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب ہے جبکہ درجہ حرارت بھی 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آ ئندہ24گھنٹوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مختلف سمتوں سے 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے.مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے درپیش غیر معمولی معاشی چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے ، وزیرخزانہ
-
معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد ،مشرقِ وسطی کے بحران کے باوجود معاشی کارکردگی اچھی رہی،وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کر دیا
-
اقتصادی سروے 26۔2025ء ۔ پیمرا، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ذریعے میڈیا شعبہ میں اصلاحات اور ڈیجیٹل رسائی میں نمایاں پیشرفت
-
پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث سفارتی گنجائش محدود ہونے کے باوجود امید کا دامن نہیں چھوڑا ، ترجمان دفترِ خارجہ
-
لائیو اسٹریمنگ کے دوران فحاشی اور عریانیت میں ملوث انٹرنیشنل گینگ گرفتار
-
عالمی چیلنجز، سیلاب اور علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان نے 3.7 فیصد معاشی نمو حاصل کی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
-
وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا
-
بندوق سے آواز دبانے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو حالات مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں، سہیل آفریدی
-
الیکٹرانک میڈیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے مل بیٹھ کر اقدامات کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
-
اقتصادی سروے 26-2025، پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے تجاوزکر گیا، شرح نمو 3.7 فیصد رہی
-
سید مصطفی کمال سے ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے وفد کی ملاقات، صحت بارے تحقیق نظام مضبوط بنانے اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا
-
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی کو معطل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.