شیری رحمان کا مظفر آباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار

بدھ 10 جون 2026 21:53

شیری رحمان کا مظفر آباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2026ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مظفر آباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا گو ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وطن کی حفاظت پر مامور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں قوم شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔