سڈنی میں کاراورٹرک ٹکرا گئے،دوافرادہلاک ،ایک شدید زخمی

تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں شاہراہ پر آ کر رک گئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،حکام

بدھ 10 جون 2026 21:51

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2026ء) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے جنوب میں بدھ کی صبح ایک کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 8 بجے قصبہ نورکے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں شاہراہ پر آ کر رک گئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ کار میں سوار دونوں افراد، جن میں ڈرائیور اور ایک مسافر شامل تھے، موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والے مسافر کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔دوسری جانب ٹرک ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا تھا، جسے امدادی کارکنوں نے نکال کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔