حطار، چوری ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے گھات لگائے گروہ کے ملزمان گرفتار

بدھ 10 جون 2026 19:20

حطار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2026ء) تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے چوری ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے گھات لگائے گروہ کے ملزمان گرفتارکرلئے ۔ڈی پی او آفس ہری پور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ عمران نواز حدود تھانہ میں گشت پر موجود تھے کہ انڈسٹری روڈ نزد بلال مسجد نقاب پوش اشخاص چوری ڈکیتی اور راہزنی کی غرض سے موجودگی کی اطلاع ملی ۔

(جاری ہے)

اس اطلاع پر ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے ملزمان انور علی ولد غلام رسول سکنہ گلشن آباد ڈنگی اور الطاف ولد خالق داد سکنہ جھاری کس کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکلز ، پستول 30 بور اور رائفل 222بور بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری ۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 399.400.401.15AAپی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ ادھر ایک دوسری کاروائی کے دوران پولیس نے مقدمہ علت 355مورخہ 31.05.2026جرم 392پی پی سی میں ملوث ملزم ضمن ولد گلفام سکنہ نارووال حال شنی میرا کوگرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :