نوشہرہ ورکاں، موضع کالوکے میں لاکھوں مالیت کے ٹرانسفارمرچرانے کی واردا ت ناکام

جمعرات 11 جون 2026 15:59

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) نوحی گاؤں کالوکے ٹرانسفارمر چوری کی بڑی واردات ناکام، چور رکشا سمیت سامان چھوڑ کر فرارہوگئے۔موضع کالوکے میں بجلی کے ٹرانسفارمر کی چوری کی ایک بڑی کوشش مقامی افراد کی بروقت اطلاع اور مزاحمت کے باعث ناکام بنا دی گئی۔ نامعلوم چور رات کی تاریکی میں بجلی کے ٹرانسفارمر کو کاٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

واردات میں مبینہ طور پر ایک رکشہ اور گیس سلنڈر بھی استعمال کیا جا رہا تھا تاکہ ٹرانسفارمر کو کاٹا جا سکے۔اسی دوران مقامی افراد کے شور اور حرکت پر چور موقع سے گھبرا گئے اور سامان وہیں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مقامی لوگوں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان اور عام شہری پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے واقعات مزید پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔اہل علاقہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378