منی پور، کوکی (عیسائی) گائوں میں آگ لگا دی گئی، گائوں کے سربراہ سمیت دو افراد ہلاک

جمعرات 11 جون 2026 14:42

امپھال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) شورش زدہ بھرتی ریاست منی پور کے ضلع کامجونگ کے ایک کوکی( عیسائی) گاؤں میں آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلتوہ نامی گاؤں کو جلا دیا گیا جس سے گاؤں کاسربراہ ڈیکن اور یوتھ کلب کا ایک رہنما ہلاک ہو گیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آگ لگانے کے واقعے میں کوکی نیشنل آرمی-برما اور کوکی نیشنل فرنٹ ملوث ہیں۔ گائوں کے رہائشیوں کو اپنے تحفظ کیلئے بھاگنا پڑا۔