ایشین گیمز کیلئے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے ٹرائلز (کل) ہوں گے

جمعرات 11 جون 2026 16:11

ایشین گیمز کیلئے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے ٹرائلز (کل) ہوں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر جبران بن سلمان کے مطابق 20ویں ایشین گیمز ایچی ناہویا، 2026ء کے لئے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے ٹرائلز آج 12جون بروز جمعہ پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس چوبرجی میں منعقد ہوگے۔مقابلے کے پہلے گروپ میں حیدر سلطان، شرجیل بٹ، محمد علی غنی، سمیر بٹ، سوبا خان پہلے گروپ کے جسمانی وزن کا وقت شام 4:30بجے ہوگا اور ٹرائلز کا آغاز06:30بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

مقابلیان باڈی ویٹ کلاسز 60کلو گرام ، 65کلو گرام، 70کلو گرام ، 75کلو گرام ،85کلو گرام ،95کلو گرام، 110کلو گرام کے مطابق ہوگے۔ دوسرے گروپ میں اولیمپن طلحہ طالب، فرحان امجد بٹ ، غلام مصطفی، فرقان احمد، فرقان انور، عبدالرزاق، اذان علی، دانش بٹ، ہنزلہ دستگیر بٹ ، عبداللہ ادریس بٹ، کامن ویلتھ گیمز برمنگھم کے چمپئن نوح دستگیر بٹ شامل ہیں ۔دوسرے گروپ کے جسمانی وزن کا وقت 6بجے ہوگا اور ٹرائلز کا آغاز 8 بجے ہوگا۔ چیئرپرسن آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے وقت کی پابندی کی ہدایت کی ہے ۔