Live Updates

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، طارق فضل چوہدری

جمعرات 11 جون 2026 19:28

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2026ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) بیان میں انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ سہ پہر 3 بجے جبکہ سینیٹ میں شام 5 بجے پیش کیا جائے گا۔ ان کے مطابق حکومت نے موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گے تاکہ قومی مالیاتی دستاویز پر سنجیدہ بحث ممکن ہو سکے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن ارکان سے بھی اپیل کی کہ وہ بجٹ اجلاس میں مثبت، جمہوری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اجلاس کے دوران شور شرابے کے بجائے وزیر خزانہ کی تقریر کو توجہ سے سنا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن ارکان بجٹ دستاویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور تفصیلی بحث میں حصہ لیں تو وہ بہتر اور مؤثر تجاویز بھی دے سکتے ہیں، جو پارلیمانی عمل کو مزید مضبوط بنائے گا۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات