(ن )لیگ کے قائد نواز شریف کی عمرے کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں

جمعہ 12 جون 2026 17:08

(ن )لیگ کے قائد نواز شریف کی عمرے کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی اور نمازیں ادا کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواز شریف کو پروٹوکول بھی فراہم کیا گیا۔نواز شریف نے ملک کی ترقی، خوش حالی اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے لیے دعائیں کیں۔