ایمار کا دبئی میں 200ارب درہم مالیت کا لگژری شہر لانچ کرنے کا اعلان

منصوبے کو تقریباً ایک لاکھ 50ہزار رہائشیوں کیلئے ڈیزائن کیا جا رہا ہے،کمپنی

جمعہ 12 جون 2026 16:58

ایمار کا دبئی میں 200ارب درہم مالیت کا لگژری شہر لانچ کرنے کا اعلان
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) ایمار پراپرٹیز نے دبئی میں 200ارب درہم مالیت کے ایک بڑے نئے ماسٹر ڈویلپمنٹ منصوبے کی تیاری کا اعلان کیا ہے، جسے کمپنی اپنا اب تک کا سب سے بلند حوصلہ شہری منصوبہ قرار دے رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ دبئی میں integrated urban living کے نئے تصور کو آگے بڑھانے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ایمار کے مطابق مجوزہ منصوبہ 4.5 ملین مربع میٹر سے زائد built-up area پر مشتمل ہوگا اور اس میں لگژری رہائشی ٹاورز، ولاز، محلات، کمرشل دفاتر، ریٹیل مقامات، ہوٹلز، شہری و ثقافتی سہولیات اور کمیونٹی انفراسٹرکچر شامل ہوگا۔

منصوبے کو تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار رہائشیوں کیلئے ڈیزائن کیا جا رہا ہے، جبکہ اسے ایکself-contained city within a city کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس ماسٹر پلان میں پانچ مختلف زونز شامل ہوں گے، جن میں بزنس حب، اربن ڈسٹرکٹ، نوجوان خاندانوں کیلئے کمیونٹی، فیملی لونگ زون اور خصوصی لگژری ولا ایریا شامل ہیں، منصوبے میں سکولز، ہیلتھ کیئر سہولیات، مساجد، پارکس، ریٹیل مراکز، سمارٹ ٹیکنالوجی، sustainable transport options اور ممکنہ میٹرو کنیکٹیویٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ایمار کے بانی محمد العبار نے کہا کہ کمپنی ہمیشہ اس یقین کے ساتھ کام کرتی رہی ہے کہ عظیم شہر پتھروں سے نہیں بلکہ خوابوں سے بنتے ہیں، اور یہ منصوبہ کمپنی کا اب تک کا سب سے ambitious dream ہے، منصوبے کا حتمی مقام، مکمل ٹائم لائن، phasing structure اور فنانسنگ کی مزید تفصیلات ابھی باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئیں۔