ایک قطرہ بھی نہ جائے،مودی نے پاکستان کا پانی روکنے کا حکم دے دیا

فیصلہ مودی کی ہدایت پر کیا گیا ، نگرانی وزیر داخلہ کر رہے ہیں،بھارتی وزیر بلدیات

جمعہ 12 جون 2026 16:58

ایک قطرہ بھی نہ جائے،مودی نے پاکستان کا پانی روکنے کا حکم دے دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) بھارتی سینئر وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال دو ایشیائی حریف ممالک کے درمیان اہم آبی معاہدہ معطل کرنے کے بعد بھارت پاکستان کی جانب بہنے والے پانی کو روکنے کیلئے کام کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر بلدیات و آبی وسائل سی آر پاٹل نے کہا کہ نئی دہلی اس بات کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات کر رہا ہے کہ ایک قطرہ پانی بھی وہاں نہ جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور اس عمل کی نگرانی وزیر داخلہ امت شاہ خود کر رہے ہیں، جبکہ حکومت اس مقصد کیلئے فعال طور پر کام کر رہی ہے۔سی آر پاٹل نے کہا کہ معاہدہ اب بھی موجود ہے، تاہم اسے معطل حالت میں رکھا گیا ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال 1960کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا، جو کشمیر میں ہونے والے ایک حملے کے بعد کیا گیا تھا جس میں 26افراد ہلاک ہوئے تھے۔