پاکستان میں صارفین کو فیس بک سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا

کئی صارفین کو فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا، سروسز میں تعطل سے متعلق میٹا کمپنی نے تاحال بیان جاری نہیں کیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2026 18:59

پاکستان میں صارفین کو فیس بک سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2026ء) پاکستان میں صارفین کو فیس بک سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کو پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے فیس بک اور میٹا کی دیگر سروسز تک رسائی میں مشکلات پیش آنے کی شکایت کی گئی ہے۔ صارفین کے مطابق انہیں فیس بک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کئی صارفین کو فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

تاہم سروسز میں تعطل سے متعلق میٹا کمپنی نے تاحال بیان جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)