Live Updates

ڈیجیٹل معیشت پاکستان کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا برآمدی شعبہ ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

جمعہ 12 جون 2026 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2026ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے برآمدی شعبہ کے لئے ریلیف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت پاکستان کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا برآمدی شعبہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آیندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کا شعبہ اور ہمارے فری لانسرز، سافٹ وئیر ہاؤسز اور ڈیجیٹل ماہرین ہمارا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات کی آمدنی پر صفر اعشاریہ دو پانچ (0.25) فیصد کی رعایت جو 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی تھی تاہم وزیر اعظم نے اس شعبے کی ترقی میں دلچسپی اور حکومت کی محنت سے پیدا کردہ مالی گنجائش کی بدولت اس رعایتی نظام کو مزید تین سال کے لئے یعنی 30 جون 2029 تک جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ہماری آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی اور نوجوانوں کو اس شعبے کی جانب راغب ہونے کی تحریک ملے گی۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات