سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے دفتر کمپنی باغ میں میں 16 جون کو محرم امن سیمینار منعقد ہو گا

اتوار 14 جون 2026 14:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2026ء) سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے دفتر کمپنی باغ میں میں 16 جون کو محرم امن سیمینار منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل اور ایس پی انویسٹیگیشن عمران عباس چڈھر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس امن سیمینار سے ڈویژنل خطیب مولانا قاری احمد عثمانی،تحریک جعفریہ کے علی جعفر نقوی،علما کونسل کے قاری احمد علی جمعیت اہلحدیث کیمیاں حافظ عبدالغفار آزاداتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی ضلعی کنونئیر قاری عبدالوحید جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق،قومی امن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شفقت اقبال للہ خطاب کریں گیاس سیمینار کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے بھائی چارے اور مکمل ہم آہنگی کو فروغ دے کر ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ سے مکمل کا فروغ ہے۔