ْسرگودھا، غیر مسلم مسیح خاتون نے اپنے مذہب عیسائیت کو خیرباد کہہ کر دین اسلام قبول کرلیا

پیر 15 جون 2026 16:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2026ء) سرگودھا میں غیر مسلم مسیح خاتون نیاسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو خیرباد کہہ کر دین اسلام قبول کرلیا جس کو کلمہ طیبہ پڑھا کر نو مسلم خاتون کا اسلامی نام تجویز کردیا گیا ۔جس کو اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے اہل اسلام اراکین نے خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں گوجرانولہ کے غیر مسلم خاتون ماریہ مسیح نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو خیرباد کہہ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو مسجد حامد علی شاہ میں اتحاد العلما کے ضلعی صدر قاضی نگاہ مصطفے چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھایا جس کا نام اسلامی نام ماریہ بتول تجویز کیا گیا جس پر اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری امتیاز، جمعیت اہلحدیث سٹی کے صدر عرفان اللہ ثنائی،سٹی ناظم میاں محمد طاہر سیکرٹری مالیات شیخ سعید اختر کوہلی اور دیگر اہل اسلام اراکین نے نومسلم خاتون کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور جس نے اسلامی تعلیمات سے روشناس ہو کر دین اسلام کی خدمت کا عزم کیا اور کہا کہ اسلام پکا اور سچا دین ہے جس کی تعلیمات سے تحفظ ختم نبوت پر یقین کامل ہی ذریعہ نجات ہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے اسلام قبول کر کے مکمل پردے کے ساتھ انتہائی سکون قلب کو محسوس کرتے ہوئے اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :