فوزیہ وہاب نڈر بہادر بھٹو اسٹ جیالی خاتون رہنما تھیں، نیئر بخاری

بدھ 17 جون 2026 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2026ء) سیکرٹری جنرل۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے پیپلز پارٹی کی سابق سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کی برسی پر کہا ہے کہ فوزیہ وہاب نڈر بہادر بھٹو اسٹ جیالی خاتون رہنما تھیں،فوزیہ وہاب نے پارٹی بیانیہ کے فروغ جمہوریت کی خاطر مثالی جدوجہد کی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فوزیہ وہاب نے دور ابتلا جبر شاہی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،فوزیہ وہاب جمہوریت کی موثر اور توانا آواز تھیں ،فوزیہ وہاب شہید جمہوریت کی۔

معتمد اور پارٹی کی ثابت قدم لیڈر تھیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے آئینی جمہوری بیانیہ کی ترویج کی خاطر ان تھک محنت کی ۔ انہوںنے کہاکہ فوزیہ وہاب کی آئینی جمہوری عوامی خدمات جدوجہد ہمیشہ یاد رہے گی ۔نیر بخاری نے مرحومہ فوزیہ وہاب کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی