eراوی شہر میں ٹیکس نادہندہ کارخانوں کے خلاف آپریشن

ٴ متعدد فیکٹریاں سیل،روڈا صنعتی زون، ترکی روڈ اور محمود بوٹی میں کارروائی، ٹیکس ادائیگی کی ہدایت

بدھ 17 جون 2026 19:40

ڑ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2026ء) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے ٹیکس نادہندہ صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا۔ آپریشن شعبہ انفورسمنٹ اور انڈسٹری کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز نے کیا۔انتظامیہ کے مطابق کارروائی روڈا صنعتی زون، ترکی روڈ اور محمود بوٹی کے علاقوں میں کی گئی۔

(جاری ہے)

دورانِ آپریشن روڈا ٹیم نے بی ایم سٹیل، ہیرا فلور مل اور ایک کانٹا (وزن مشین) کو سیل کر دیا۔مزید انتظامی کارروائی کے دوران ٹیکس نادہندگان طارق شیٹ کٹر اور ابرار سٹیل مل کو بھی بند کر دیا گیا۔روڈا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صنعتی زون کی ترقی اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے فیکٹری مالکان کو واجب الادا ٹیکس بروقت جمع کرانا ہوگا۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :