اوورسیز پاکستانیوں سے جون میں 3.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول، سالانہ بنیاد پر 2فیصد اضافہ

مالی سال 2026 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی رقم مجموعی طور پر 41.6 ارب ڈالر رہی، اسٹیٹ بینک

جمعرات 9 جولائی 2026 17:48

اوورسیز پاکستانیوں سے جون میں 3.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول، سالانہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2026ء) جون 2026 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.5 ارب امریکی ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2026 میں ترسیلات زر 3.5 ارب ڈالر رہیں، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال 2.0 فیصد اضافہ اور ماہ بہ ماہ 18.3 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

مالی سال 2026 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی رقم مجموعی طور پر 41.6 ارب ڈالر رہی جو مالی سال 2025 کے دوران موصولہ 38.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.6 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

جون 2026ء میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا بیشتر حصہ سعودی عرب (829.6 ملین ڈالر) سے آیا جس کے بعد متحدہ عرب امارات (792.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (514.9 ملین ڈالر) اور امریکا سے رقوم موصول ہوئیں۔