پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگئیں

بلیو اکانومی اصلاحات سے سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا‘ وزیر بحری امور

جمعرات 9 جولائی 2026 15:51

پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2026ء) پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگئیں۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ مچھلی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، بلیو اکانومی اصلاحات سے سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فروزن مچھلی سب سے بڑی برآمدی سمندری مصنوعات رہی، مچھلی کی بڑی برآمدی منڈیاں چین، جاپان، سعودی عرب، امریکہ سمیت 10ممالک رہے۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کے باوجود ریکارڈ برآمدات حاصل ہوئیں، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ نے عالمی معیار برقرار رکھا۔