Live Updates

پاکستان میں پائیدار امن کے لیے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے، حافظ طاہر اشرفی

جمعرات 9 جولائی 2026 16:59

پاکستان میں پائیدار امن کے لیے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے، حافظ طاہر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2026ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان پر عمل درامد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے اور یہ آئین ایسے نہیں بنا، بہت محنت سے بنا ہے، اس ملک نے اسلام اور مسلمانوں کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، آج ملک جیسا ہے، 78 سال میں پہلے کبھی ایسا نہیں تھا، اللہ نے پاک فوج کی مدد سے ہندوستان کے خلاف فتح نصیب کی، دنیا آج اسلام آباد کو “لینڈ آف پیس” کہہ رہی ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں عالمی جنگ سے دنیا بچ گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں جمعرات کے روز پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خیبر پختونخوا چیف خطیب مولانا طیب قریشی اور مولانا روح اللہ مدنی، جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سید یوسف شاہ، مولانا محمد شعیب اور ڈاکٹر شمس الرحمن شمس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جتنے دن ایران میں جنگ رہی، مسجدِ اقصیٰ کے دروازے بند رہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ نہ عید کی نماز ہوئی، نہ رمضان میں نماز ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اتحاد سے رہنا ہوگا۔ بلوچستان کے شہداء اور ملک کے دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دعا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں جس انداز میں پورے ملک میں ضابطہ اخلاق پر عمل ہوا خوش آئند ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں، طاہر اشرفی نے کہا کہ میں نے زندگی کے 36 سال مولانا سمیع الحق کے ساتھ گزارے، مولانا سمیع الحق جیسے بے گناہ علماء کو شہید کیا گیا اُن کا گناہ یہ تھا کہ دین کی بات کرتے تھے، آج بہت فتنے جمع ہوگئے ہیں، جو ایک طرف افواج پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف ملک ملک کے امن و امان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لہذا ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسجد اور مدرسے کے چوکیدار ہیں، دین کی خدمت کرنے والا مولوی ہے ، چور ڈاکو پگڑی پہن لیں وہ مولوی نہیں ہے، علماء کا اس وطن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، طاہر اشرفی نے کہا کہ دین بے گناہوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، اس ملک اسلام کے لئے ہم سب ایک ہیں، طاہر اشرفی نے کہا کہ صوبائی حکومت، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو کہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں ، اس ملک کے لئے آگے بڑھے ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، پریس کانفرنس سے خیبر پختونخواہ کے چیف خطیب مولانا طیب قریشی میں بھی خطاب کیا اور کہا کہ علماء کرام، عوام اور پولیس اور دیگر اداروں کے آپس میں تعاون کی وجہ سے محرم الحرام امن سے گزر گیا جو بہت خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے علماء نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔ اس ملک میں دہشت گردی کرنا حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو فتوے دیتے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں،مولانا طیب قریشی نے کہا کہ پاکستان کے علماء اپنے اداروں کے ساتھ ہیں۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عام سویلین کے لیے اور ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات