چین اور پاکستان کا باہمی تعلق صر ف دو حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط رشتہ ہے،فیصل کریم کنڈی

جمعرات 9 جولائی 2026 16:53

چین  اور پاکستان کا باہمی تعلق صر ف دو حکومتوں  تک محدود نہیں بلکہ دونوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا باہمی تعلق صر ف دو حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط رشتہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جمعرات کو مشاورتی سیمینار سی پی سی 105 سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا عمل جاری ہے،ہر قوم اپنے راستہ کا انتخاب کرتی ہے،چین کی قوم نے ترقی کے راستے کا انتخاب کر کے دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کا تاریخی رشتہ ہے،آج کے سیمینار سے چین کی عظیم معاشی کامیابی سفر سے سیکھنے کی ضرورت ہے،پاکستان اور چین کی دوستی بےمثال ہے۔