کارگو طیارہ حادثہ: پاک بحریہ کا 10 ہزار فٹ گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
حادثے کا مقام تقریباً 3 ہزار میٹر لگ بھگ 10 ہزار فٹ گہرائی سمندر میں واقع ہے، ملبہ ملنے کا مقام طیارے کی حتمی موجودگی کی نشاندہی نہیں کرتا، کیونکہ سمندری لہریں، ہوائیں اور کرنٹس ملبے کو اصل مقام سے دور لے جا سکتے ہیں،ذرائع
جمعرات 9 جولائی 2026 14:35
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پاک بحریہ نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود بروقت سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے۔
خراب موسم، شدید لہروں اور رات کی تاریکی کے باوجود پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ حادثے کا مقام تقریباً 3 ہزار میٹر لگ بھگ 10 ہزار فٹ گہرائی سمندر میں واقع ہے، جس کے باعث ریکوری کا مرحلہ انتہائی پیچیدہ رہا، جبکہ گہرے سمندر میں سرچ آپریشن جدید ٹیکنالوجی اور خصوصی مہارت کا تقاضا کرتا ہے۔ذرائع نے کہا کہ ملبہ ملنے کا مقام طیارے کی حتمی موجودگی کی نشاندہی نہیں کرتا، کیونکہ سمندری لہریں، ہوائیں اور کرنٹس ملبے کو اصل مقام سے دور لے جا سکتے ہیں۔ طیارے کے درست مقام کے تعین کے لیے مزید جامع سرچ آپریشن درکار ہے۔گہرے سمندر میں زیرِ آب تلاش دنیا کے پیچیدہ ترین آپریشنز میں شمار ہوتی ہے، جس کی مثال ایم ایچ 370 کی تلاش ہے، جہاں برسوں کی عالمی کوششوں کے باوجود طیارے کا ملبہ تاحال مکمل طور پر برآمد نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق پاک بحریہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی سے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔مزید قومی خبریں
-
کارگو طیارہ حادثہ: پاک بحریہ کا 10 ہزار فٹ گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
-
توانائی بحران سے ایشیائی معیشتیں شدید متاثر، اے ڈی بی کا مہنگائی بڑھنے کا خدشہ
-
چیئرمین خالد مقبول نے چوری چھپے الیکشن کمیشن سے چار بار عہدے میں توسیع لی ‘ مصطفی کمال
-
قرآن و سنہ موومنٹ کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملکی سلامتی، اسلامی اقدار، توانائی، فلسطین اور آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے
-
گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری کا ایم ایم ڈی سی کا دورہ، گردوں کے مریضوں کے لیے فلاحی خدمات کو سراہا
-
محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، قومی خدمات پر بھرپور خراجِ عقیدت
-
غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا، ماہرین کا قانون کی حکمرانی اور عوامی تعاون پر زور
-
کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
-
یتیم بچی کی وزیر اعلی پنجاب سے پنشن میں اضافے کا مطالبہ
-
نیپرا نے ملک بھر میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، جولائی کے بلوں پر اطلاق ہوگا
-
گورنر سندھ کا عبد الستار ایدھی کی برسی پر انہیں شاندار خراج عقیدت
-
اراکین صوبائی اسمبلی کے لیے بلیو پاسپورٹ کی سہولت 1988 کے قانون میں پہلے سے موجود تھی، شفیع جان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.