Live Updates

ْایران امریکا معاہدہ مشرق وسطی میں استحکام اور توانائی منڈیوں کیلئے فائدہ مند ہوگا، پیوٹن

روس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے،روسی صدرکاتقریب سے خطاب

جمعرات 18 جون 2026 22:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2026ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا ایران معاہدہ مشرق وسطی میں استحکام اور توانائی کی منڈیوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس اور آسیان ممالک کا تعاون جاری رکھنے کا پلان ہے، روس آسیان ممالک کو خوراک اور توانائی کی فراہمی جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے کہا کہ روس اور آسیان ممالک کشیدگی ختم کرنے کیلئے ایران، امریکا ڈیل کا خیرمقدم کرتے ہیں،مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ مستقبل کے معاہدوں کی بنیاد ہوگی،یہ معاہدہ مشرق وسطی میں استحکام اور توانائی کی منڈیوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ روس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات