امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ بچ نکلا

طیارہ ایئربیس میں جس مقام پر گرا وہاں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی

ہفتہ 1 اگست 2026 11:57

امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ بچ نکلا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2026ء) امریکا کا ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارہ کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر جان بچالی۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ہوا۔

(جاری ہے)

طیارہ ایئربیس میں جس مقام پر گرا وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ایف تھرٹی فائیو امریکا کا جدید ترین لڑاکا اسٹیلتھ طیارہ ہے جو کہ عام طیارے کی طرح اور عمودی انداز سے یعنی ہیلی کاپٹر کی طرح بھی لینڈ کرسکتا ہے۔پچاس فٹ لمبا یہ طیارہ امریکی میرینز، برطانیہ اور اٹلی کی فضائیہ کے زیر استعمال ہے اور اس کی مالیت ایک سو دو ملین ڈالر ہے۔